لندن ہیتھرو ایر پورٹ
ان مسافروں کے لیے اردو میں ضروری معلومات جو لند ن ہیتھرو کا استعمال کرتے ہیں ۔
آپ کے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرنے کیلئے لیے ضروری معلومات۔
(LHR) لندن ہیتھرو ایر پورٹ
لندن ہیتھرو دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ایرپورٹ ہے۔ ہمارے پانچ ٹرمنل 90 سے زائد ممالک میں 180منازل کی خدمات مہیا کراتے ہیں۔ خواہ آپ کی آمد ہورہی ہویا روانگی یا آپ عبوری مرحلے میں ہوں، ہمارا یہ ضروری اردو گائیڈ آپ کوایک آسان، پرلطف سفر کرنے میں آپ کے تعاون کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔
| ہیتھرو سے جوڑنا | نقل و حمل کے رابطے | سیکیورٹی سے متعلق معلومات | اپنی پرواز کے انتظار میں ہیں |
| ہیتھرو پر آمد | ہیتھرو سے روانگی | خریداری کریں، کھائیں، آرام کریں اور لطف اٹھائیں | پرواز سے متعلق رواں معلومات |
راستہ تبدیل کرنے اور پروازوں کی کثرت کے اعتبار سے دنیا کے مرکز سفر کی حیثیت سے ہیتھرو کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ہر سال لاکھوں لوگوں کی پروازیہاں سے مربوط ہوتی ہے۔
چونکہ ایرپورٹ بڑااور مصروف ہے، اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس ٹرمنل پر پہنچیں گے اور کس سے آپ کی روانگی ہوگی - آپ کی ایر لائن اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کرسکتی ہے۔
اگرآپ کو سامان نکالنے کی ضرورت ہے
آمد (Arrivals) کی علامت کی پیروی کریں اور پاسپورٹ کنٹرول، سامان کی بازیابی اور کسٹم کے راستے سے باہر نکلیں اور اپنی روانگی کی پرواز کے لئے اپنی آمد درج کروائیں۔ ٹرمنل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟ ٹرمنل 1، 2 اور 3 ایک دوسرے سے پیدل مسافت پر ہی واقع ہیں۔ ٹرمنل 4 اور 5 کے لئے ریل سے منتقلی کے لیے مفت سہولت دستیاب ہے۔
اگر آپ کا سامان آخری منزل کے ذریعے چیک ہوچکا ہے
پرواز کے رابطے (Flight Connections) کی علامت کی پیروی کریں۔ اگر آپ کو ٹرمنل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تو، مفت بسیں دستیاب دستیاب ہوں گی۔ آپ کو سیکیورٹی کنٹرول سے گزرنا ہوگا اور آپ سے اپنا پاسپورٹ دکھانے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔
لندن میں آپ کا استقبال ہے!
ایر کرافٹ چھوڑتے کے بعد، پاسپورٹ کنٹرول، سامان کی بازیابی اور کسٹم کی طرف سے ہوکر گزرنے کے لئے آمد کی علامات کی پیروی کریں۔ اس کاروائی میں عموما 40 منٹ لگتے ہیں لیکن مصروف اوقات میں اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔
آمد والے ہال میں
اگر آپ کویادگار تحفہ خریدنا ہے (یا اپنے ہی لئے کوئی ٹریٹ لینی ہے) تو ورلڈ شاپنگ اسٹور کسٹم کے بعد ہی ہے، اس میں خوشبوئيات، الیکٹرانک سامانوں اور اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزوں کی اچھی خریداری ہوتی ہے۔ آمد والے حصے میں آپ کو کیفے اور ریستوراں بھی ملیں گے۔
اپنا راستہ تلاش کرنے میں مزید تعاون کے لیے، ایر پورٹ کی علامات سے متعلق ہمارا قابل طباعت رہنما کتابچہ (پی ڈی ایف فارمیٹ) ڈاؤن لوڈ کریں۔
پاسپورٹ کنٹرول
پاسپورٹ کنٹرول پر دو قطاریں ہیں- ایک یورپی یونین (EU) کے شہریوں کےلیے اور دوسری غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے۔ برائے مہربانی اپنا پاسپورٹ اور دوسرے دستاویزات تیار رکھیں۔
سامان کی بازیابی ﴿ ریکلیم﴾
سامان کی بازیابی والے حصے میں یہ معلوم کرنے کے لیے مانیٹر پر اپنی پرواز نمبر دیکھیں کہ آپ کو کس رواں پٹی ﴿کیروسیل﴾ کی ضرورت ہے۔ ٹرالی آپ کی ضرورت کی مطابق دستیاب ہیں۔
کسٹم
کسٹم پر یورپی یونین کے شہریوں کو نیلے نکاسی دروازے کا استعمال کرنا چاہیے۔ دوسرے مسافروں کو سرخ ﴿سامان ڈکلیرکرنے کے لیے﴾ اور سبز﴿جب کچھ بھی ڈکلیر نہ کرنا ہو﴾ چینلوں کو استعمال کرنا چاہیے۔
کار: کرایہ پر کار چلانے والی بڑی کمپنیاں آمد والے ایریا کےہر ٹرمنل کے پاس اپنا ڈسک رکھتی ہیں۔ ہیتھرو ایم 25 لندن آربیٹل موٹروے ﴿برطانیہ میں راستوں کے لیے﴾ کے قریب اور ایم 4 موٹر وے ﴿لندن ، مغربی انگلینڈ اور جنوی ویلز کے راستوں کےلیے﴾ کے قریب ہے۔ اس کے ذریعے وسطی لندن پہنچنے میں قریب ایک گھنٹہ لگتا ہے اورآپ کو لندن کنجیشن چارج دینا پڑ سکتا ہے۔
ٹرین: نان اسٹاپ ہیتھروایکسپریس کی خدمات لندن پڈنگٹن 15 منٹ میں پہونچتی ہیں؛ہیتھرو کوجوڑنے والی رک رک کر چلنے والی ٹرینوں سے 25 منٹ لگتا ہے۔
لندن زیر زمین: پکاڈلی لائن ٹرین ایک گھنٹے کے اندر لندن پہنچتی ہے۔
بس اور کوچ: آپ کے ٹرمنل یا سنٹرل بس اسٹیشن سے بسیں پانچ سو سے زائد مقامی اور ملکی منازل کے لیے چلتی ہیں۔
ٹیکسی: لائسنس یافتہ ٹیکسی ٹرمنل کے باہر سی چلتی ہے- اگر آپ کو ٹرمنل کےاندر ٹیکسی کے لیے کہا جاتا ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ اس پیشکش کو مسترد کردیں۔ وسطی لندن تک کا سفر تقریبا ایک گھنٹے کا ہے اورکرایہ 40 پونڈ سے 70 پونڈ ہے۔
آمد درج کروانا
سفر میں تاخیر سے بچنے کے لیے ہم آپ کو یہ مشورہ دیں گے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے اپنی آمد درج کروالیں۔ تفصیلات کے لیے آپ کو اپنی ایر لائن سے مشورہ کرنا چاہیے، لیکن ایک عام ہدایت کے طور پر طویل فاصلے والی پروازوں کے لئے تین گھنٹے اور یورپی پروازوں کے لیے دو گھنٹے ﴿ یوکے اور آئرلینڈ کے اندر90 منٹ﴾ کا وقت لے کر چلیں۔
کس ٹرمنل سے؟
بلا زحمت و رکاوٹ سفر کرنے کے لیے، ہیتھرو کے لیے نکلنے سے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ آپ کو کس ٹرمنل پر جانا ہے۔ پانچ ٹرمنل ہیں:
- ٹرمنل 1، 2 اور3 ایرپورٹ سائٹ کے وسطی حصے میں آپس میں ایک دوسرے کے قریب ہیں۔
- ٹرمنل 4 ایر پورٹ کے جنوب میں ہے اوراس میں داخل ہونے کا اپنا الگ راستہ ہے۔
- ٹرمنل 5 ایر پورٹ کے مغرب میں ہے اوراس میں داخل ہونے کا الگ راستہ ہے۔
برائے کرم اس بات سےآگاہ رہیں کہ یوکے کے تمام ایر پورٹ پر، بالخصوص دستی سامانوں کے لیے سیکیورٹی کی پابندیاں نافذ ہیں۔
ہمارا سیکیورٹی گائیڈ اردو میں دیکھیں ﴿پی ڈی ایف فارمیٹ﴾
اچھے کھانوں اور فیشن ڈیزائن سے لے کر لوازمات سفراور فوری اسنیک تک ،ہیتھرو پر انواع و اقسام کی دکانیں، کیفے اور بار ہر چیز موجود ہے - ان میں سے اکثر سکیورٹی کنٹرول کے بعد ہیں۔
ہمارے عمدہ ورلڈ ڈیوٹی فری اسٹورز کو نہ بھولیں جوعطریات، سامان آرائش، ملبوسات کے لوازم، مٹھائیاں اور اس کے علاوہ بہت سی چیزوں کی ٹیکس سے آزاد اور محصولات سے مبرّا قیمتیں پیش کرتی ہیں۔
اپنی پرواز نمبر روانگی والے انتظارگاہ میں انفارمیشن اسکرین پر دیکھیں۔ جب پرواز تیار ہوگی تو، آپ کا گیٹ نمبر نظر آئے گا۔ عام طور سے بورڈنگ (Boarding) روانگی سے 45 منٹ پہلے شروع ہوتی ہے۔
ایرپورٹ پر اپنا راستہ تلاش کرنے میں مزید تعاون کے لیے، ایر پورٹ کی علامات سے متعلق ہمارا قابل طباعت رہنما کتابچہ (پی ڈی ایف فارمیٹ) ڈاؤن لوڈ کریں۔
Urdu Key
کلید
سب سے اوپر لگے ہوئے ٹیب کا استعمال کرتے ہوئے آمد اور روانگی والی پروازوں میں سے انتخاب کریں۔:
ARRIVALS: آمد
DEPARTURES: روانگی
تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے داہنے جانب کے خانے میں اپنی پرواز نمبر لکھیں اور GO پر کلک کریں۔
زرد کالم کی سرخیوں کے تحت ظاہر ہونے والی معلومات بائیں سے دائیں جانب ہیں:
- طے شدہ وقت
- پرواز نمبر
- مقام سفر یا منزل
- صورتحال *
- ٹرمنل
* پرواز کی صورتحال کے لیے کلید
آمد
EXPECTED : طيارہ فضا ميں ہے۔
DUE : پرواز میں تاخیر ہوگئی ہے؛ روانگی کا دن اور متوقع وقت دکھایا جارہا ہے۔
LANDED : پروزاترچکی ہے؛ اترنے کا وقت دکھایاجارہاہے۔
DELAYED : نا معلوم وقت تک کےلیے پرواز میں
CANCELLED : پرواز منسوخ ہوچکی ہے – برائے کرم ایر لائن سے رابطہ کریں۔
DIVERTED : پروازکارخ دوسرے ایرپورٹ کی طرف تبدیل کردیا گیا ہے - برائے کرم ایر لائن سے رابطہ کریں۔
روانگی
SCHEDULED : آمد کا طے شدہ وقت۔
DELAYED : پرواز میں تاخیر ہوچکی ہے؛ اگر تاخیر کا وقفہ معلوم ہے تو دکھایا جارہا ہے۔
CANCELLED : پرواز منسوخ ہوچکی ہے – برائے کرم ایر لائن سے رابطہ کریں۔
GATE OPEN : گیٹ بورڈنگ کے لیے کھلا ہے۔
BOARDING : بورڈنگ شروع ہوچکی ہے۔
LAST CALL : بورڈنگ کےلیے آخری پکار۔
GATE CLOSED : بورڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔
TAXIED : ایرکرافٹ گیٹ کو چھوڑچکا ہے۔
AIRBORNE : ایرکرافٹ پروازکرچکا ہے۔

