متن بڑا کریں

لندن ہیتھرو میں آپ کا استقبال ہے

  • صفحے کو پرنٹ کریں

لندن ہیتھرو دنیا کا مصروف ترین بین الاقوامی ایئر پورٹ ہے۔ ہمارے ٹرمنل 90 سے زیادہ ممالک میں واقع 180 سے زیادہ منازل کی خدمات مہیا کراتے ہیں۔ خواہ آپ کی آمد ہو رہی یا روانگی یا آپ عبوری مرحلے میں ہوں، ہمارا یہ ضروری اردو گائیڈ آپ کو ایک آسان اور پر لطف سفر کرنے میں آپ کے تعاون کے لئے ترتیب دیا گیا ہے

ہیتھرو سے جوڑنا

راستہ تبدیل کرنے اور پروازوں کی کثرت کے اعتبار سے دنیا کے مرکز سفر کی حیثیت سے ہیتھرو کا مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے ہر سال لاکھوں لوگوں کی پروازیہاں سے مربوط ہوتی ہے۔

چونکہ ایئرپورٹ بڑااور مصروف ہے، اس لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کس ٹرمنل پر پہنچیں گے اور کس سے آپ کی روانگی ہوگی - آپ کی ایئر لائن اس سلسلے میں آپ کی رہنمائی کرسکتی ہے۔

اگر آپ کا سامان آخری منزل کے ذریعے چیک ہوچکا ہے

پرواز کے رابطے (Flight Connections) کی علامت کی پیروی کریں۔ اگر آپ کو ٹرمنل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تو، مفت بسیں دستیاب دستیاب ہوں گی۔ آپ کو سیکیورٹی کنٹرول سے گزرنا ہوگا اور آپ سے اپنا پاسپورٹ دکھانے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔

اگرآپ کو سامان نکالنے کی ضرورت ہے

آمد (Arrivals) اور روانگی کی علامات کی پیروی کریں اور پاسپورٹ کنٹرول، سامان کی بازیابی اور کسٹم کے راستے سے باہر نکلیں، اور اپنی روانگی والی پرواز کے لئے اپنی آمد درج کروائیں۔ ٹرمنلز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے؟ ٹرمنل 1، 2 اور 3 ایک دوسرے سے پیدل مسافت پر ہی واقع ہیں۔ ٹرمنلز 4 اور 5 کے لئے مفت ریل سے منتقلی کیلئے مفت سہولت دستیاب ہے۔

[واپس اوپر جائیں]

ہیتھرو پر آمد

آمد والے ہال میں

اگر آپ کویادگار تحفہ خریدنا ہے (یا اپنے ہی لئے کوئی ٹریٹ لینی ہے) تو ورلڈ شاپنگ اسٹور کسٹم کے بعد ہی ہے، اس میں خوشبوئيات، الیکٹرانک سامان اور اس کے علاوہ بھی بہت ساری چیزوں کی اچھی خریداری ہوتی ہے۔ آمد والے حصے میں آپ کو کیفے اور ریستوراں بھی ملیں گے۔

اپنا راستہ تلاش کرنے میں مزید تعاون کے لیے، ایئر پورٹ کی علامات سے متعلق ہمارا قابل طباعت رہنما کتابچہ (پی ڈی ایف فارمیٹ) ڈاؤن لوڈ کریں۔

لندن میں آپ کا استقبال ہے!

ایئر کرافٹ چھوڑنے کے بعد، پاسپورٹ کنٹرول، سامان کی بازیابی اور کسٹم کی طرف سے ہوکر گزرنے کے لئے آمد کی علامات کی پیروی کریں۔ اس کاروائی میں عموما 40 منٹ لگتے ہیں لیکن مصروف اوقات میں اس سے زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے۔

پاسپورٹ کنٹرول

پاسپورٹ کنٹرول پر دو قطاریں ہیں- ایک یورپی یونین (EU) کے شہریوں کےلیے اور دوسری غیر یورپی یونین کے شہریوں کے لیے۔ برائے مہربانی اپنا پاسپورٹ اور دوسرے دستاویزات تیار رکھیں۔

(سامان کی بازیابی ﴿ریکلیم

سامان کی بازیابی والے حصے میں یہ معلوم کرنے کے لیے مانیٹر پر اپنی پرواز نمبر دیکھیں کہ آپ کو کس رواں پٹی ﴿کیروسیل﴾ کی ضرورت ہے۔ ٹرالی آپ کی ضرورت کی مطابق دستیاب ہیں۔

کسٹم

کسٹم پر یورپی یونین کے شہریوں کو نیلے نکاسی دروازے کا استعمال کرنا چاہیے۔ دوسرے مسافروں کو سرخ ﴿سامان ڈکلیرکرنے کے لیے﴾ اور سبز﴿جب کچھ بھی ڈکلیر نہ کرنا ہو﴾ چینلوں کو استعمال کرنا چاہیے۔

[واپس اوپر جائیں]

نقل و حمل کے رابطے

  • کار: کرایہ پر کار چلانے والی بڑی کمپنیاں آمد والے ایریا کےہر ٹرمنل کے پاس اپنا ڈسک رکھتی ہیں۔ ہیتھرو ایم 25 لندن آربیٹل موٹروے ﴿برطانیہ میں راستوں کے لیے﴾ کے قریب اور ایم 4 موٹر وے ﴿لندن ، مغربی انگلینڈ اور جنوی ویلز کے راستوں کےلیے﴾ کے قریب ہے۔ اس کے ذریعے وسطی لندن پہنچنے میں قریب ایک گھنٹہ لگتا ہے اورآپ کو لندن کنجیشن چارج دینا پڑ سکتا ہے۔
  • ٹرین: نان اسٹاپ ہیتھروایکسپریس کی خدمات لندن پڈنگٹن 15 منٹ میں پہونچتی ہیں؛ہیتھرو کوجوڑنے والی رک رک کر چلنے والی ٹرینوں سے 25 منٹ لگتا ہے۔
  • لندن زیر زمین: پکاڈلی لائن ٹرین ایک گھنٹے کے اندر لندن پہنچتی ہے۔
  • بس اور کوچ: آپ کے ٹرمنل یا سنٹرل بس اسٹیشن سے بسیں پانچ سو سے زائد مقامی اور ملکی منازل کے لیے چلتی ہیں۔
  • ٹیکسی: لائسنس یافتہ ٹیکسی ٹرمنل کے باہر سی چلتی ہے- اگر آپ کو ٹرمنل کےاندر ٹیکسی کے لیے کہا جاتا ہے تو ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ اس پیشکش کو مسترد کردیں۔ وسطی لندن تک کا سفر تقریبا ایک گھنٹے کا ہے اورکرایہ 40 پونڈ سے 70 پونڈ ہے۔

[واپس اوپر جائیں]

ہیتھرو سے روانگی

آمد درج کروانا

سفر میں تاخیر سے بچنے کے لیے ہم آپ کو یہ مشورہ دیں گے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے اپنی آمد درج کروالیں۔ تفصیلات کے لیے آپ کو اپنی ایئر لائن سے مشورہ کرنا چاہیے، لیکن ایک عام ہدایت کے طور پر طویل فاصلے والی پروازوں کے لئے تین گھنٹے اور یورپی پروازوں کے لیے دو گھنٹے ﴿ یوکے اور آئرلینڈ کے اندر90 منٹ﴾ کا وقت لے کر چلیں۔

کس ٹرمنل سے؟

ایک آرام دہ سفر کو یقینی بنانے کے لئے، ہیتھرو کے لئے نکلنے سے پہلے یہ معلوم کرلیں کہ آپ کو کس ٹرمنل پر جانا ہے۔ وہاں کل ملاکر پانچ ٹرمنل ہیں:

  • ٹرمنل 1 ، 2 اور 3 ہوائی اڈے کے مقام کے بیچ میں ایک دوسرے سے قریب ہیں
  • ٹرمنل 4 ایئر پورٹ کے جنوب میں ہے اوراس میں داخل ہونے کا اپنا الگ راستہ ہے۔
  • ٹرمنل 5 ایئر پورٹ کے مغرب میں ہے اوراس میں داخل ہونے کا الگ راستہ ہے۔

[واپس اوپر جائیں]

سیکیورٹی سے متعلق معلومات

براہ کرم اس بات سےآگاہ رہیں کہ یوکے کے تمام ایئر پورٹ پر، بالخصوص دستی سامانوں کے لیے سیکیورٹی کی پابندیاں نافذ ہیں۔

(ہمارا سیکیورٹی گائیڈ اردو میں دیکھیں ﴿پی ڈی ایف فارمیٹ

[واپس اوپر جائیں]

خریداری کریں، کھائیں، آرام کریں اور لطف اٹھائیں۔

اچھے کھانوں اور فیشن ڈیزائن سے لے کر لوازمات سفراور فوری اسنیک تک ،ہیتھرو پر انواع و اقسام کی دکانیں، کیفے اور بار ہر چیز موجود ہے - ان میں سے اکثر سکیورٹی کنٹرول کے بعد ہیں۔

ہمارے عمدہ ورلڈ ڈیوٹی فری اسٹورز کو نہ بھولیں جوعطریات، سامان آرائش، ملبوسات کے لوازم، مٹھائیاں اور اس کے علاوہ بہت سی چیزوں کی ٹیکس سے آزاد اور محصولات سے مبرّا قیمتیں پیش کرتی ہیں۔

ہیتھرو (Heathrow) میں خریداری کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے  یا سامان محفوظ  کرانے کے لئے براہ کرم 0800 678 5324  پر کال یا shopping_services@heathrow.com پر ای میل کریں۔

[واپس اوپر جائیں]

بورڈنگ

اپنی پرواز نمبر روانگی والے انتظارگاہ میں انفارمیشن اسکرین پر دیکھیں۔ جب پرواز تیار ہوگی تو، آپ کا گیٹ نمبر نظر آئے گا۔ عام طور سے بورڈنگ (Boarding) روانگی سے 45 منٹ پہلے شروع ہوتی ہے۔

ایئرپورٹ پر اپنا راستہ تلاش کرنے میں مزید تعاون کے لیے، ایئر پورٹ کی علامات سے متعلق ہمارا قابل طباعت رہنما کتابچہ (پی ڈی ایف فارمیٹ) ڈاؤن لوڈ کریں۔

[واپس اوپر جائیں]

پرواز کی براہ راست معلومات

Check your flight information

Last Updated 18:59  Refresh

 | 21 °C/ 70 °F | (White) Medium-level cloud

Sched.sort ascending Flight No. Arriving from Status Terminal
12:20 AF3625 ATLANTA EXPECTED 19:57       4
12:20 DL10 ATLANTA EXPECTED 19:57       4
12:20 KL6110 ATLANTA EXPECTED 19:57       4

کلید

سب سے اوپر لگے ہوئے ٹیب کا استعمال کرتے ہوئے آمد اور روانگی والی پروازوں میں سے انتخاب کریں۔:

ARRIVALS: آمد

DEPARTURES: روانگی

تازہ ترین صورتحال جاننے کے لئے داہنے جانب کے خانے میں اپنی پرواز نمبر لکھیں اور Search پر کلک کریں۔

پرپل رنگ میں دکھائی گئی کالم کی سرخیاں درج ذیل ہیں:

  1. طے شدہ وقت
  2. پرواز نمبر
  3. مقام سفر یا منزل
  4. صورتحال *
  5. ٹرمنل

* پرواز کی صورتحال کے لیے کلید

آمد

SCHEDULED: آمد کا طے شدہ وقت

EXPECTED : طيارہ فضا ميں ہے۔

ESTIMATED: پرواز روٹ پر ہے؛ آمد کا عارضی وقت دکھایا گا ہے۔

DUE : پرواز میں تاخیر ہوگئی ہے؛ روانگی کا دن اور متوقع وقت دکھایا جارہا ہے۔

LANDED : پروزاترچکی ہے؛ اترنے کا وقت دکھایاجارہاہے۔

DELAYED : نا معلوم وقت تک کے لیے پرواز میں تاخیر

CANCELLED : پرواز منسوخ ہوچکی ہے – براہ کرم ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

CONTACT AIRLINE: برائے مہربانی اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ پرواز کی تفصیلات تبدیل ہو گئی ہوں۔

روانگی

SCHEDULED : روانگی کا طے شدہ وقت۔

DELAYED : پرواز میں تاخیر ہوچکی ہے؛ اگر تاخیر کا وقفہ معلوم ہے تو دکھایا جارہا ہے۔

CONTACT AIRLINE: برائے مہربانی اپنی ایئرلائن سے رابطہ کریں، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ پرواز کی تفصیلات تبدیل ہو گئی ہوں۔

GATE OPEN : گیٹ بورڈنگ کے لیے کھلا ہے۔

BOARDING : بورڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

LAST CALL : بورڈنگ کےلیے آخری پکار۔

GATE CLOSED : بورڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔

TAXIED : ایئرکرافٹ گیٹ کو چھوڑچکا ہے۔

AIRBORNE : ایئرکرافٹ پروازکرچکا ہے۔

اردومیں مدد کا صفحہ

ان مسافروں کے لیے اردو میں ضروری معلومات جو لند ن ہیتھرو کا استعمال کرتے ہیں ۔

انگریزی زبان کی سائٹ دیکھیں

ایئر پورٹ رہنما

آپ کے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرنے کیلئے لیے ضروری معلومات۔